دنیا کی انوکھی ترین خاتون جو 40 برس سے مسکرائی نہیں کیونکہ ۔۔۔

دنیا کی انوکھی ترین خاتون جو 40 برس سے مسکرائی نہیں کیونکہ ۔۔۔
دنیا کی انوکھی ترین خاتون جو 40 برس سے مسکرائی نہیں کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) خواتین مسکراتی ہوئی ہی اچھی نظر آتی ہیں مگر ایک دلکش امریکی خاتون کہتی ہیں کہ ان کے اچھے نظر آنے کا راز ہی یہ ہے کہ وہ کبھی بھی مسکراتی نہیں ہیں۔ یہ منفرد خاتون 30 سالہ ٹیسن کرسچین ہیں اور انہیں دلکش خاتون اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ 50 سال کی ہونے کے باوجود 30 سال کی نظر آتی ہیں۔

میکڈانلڈز کی فخریہ پیشکش،پیار کے کھلم کھلا اظہار پر کھانا مفت
ٹیس کہتی ہیں کہ وہ پچھلے 40 سال سے مسکرائی نہیں ہیں اور قہقہہ لگانے کا تو کبھی تصور بھی نہیں کیا اور اسی غیر فطری رویے کو وہ اپنی جوان جلد کا اصل راز قرار دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ 10 سال کی تھیں کہ انہوں نے مسکراہٹ سے پرہیز شروع کر دیا۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ مسکرانے اور قہقہہ لگانے سے چہرے کی جلد کھنچ جاتی ہے اور گالوں اور ماتھے پر لکیریں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ بظاہر تو ان کا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے کیونکہ وہ اپنی اکثر دوستوں سے نصف عمر کی نظر آتی ہیں۔ ٹیس سے جب سوال کیا گیا کہ کیا جوان نظر آنا اتنا ی اہم تھا کہ انہوں نے ہنسی مزاح سے بھرپور زندگی قربان دی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا ہی سمجھتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ کبھی نہ مسکرانا ان کے خاوند کو مایوس اور بچوں کو کنفیوز کرتا رہا ہے مگر ان کیلئے یہ بات اہم ہے کہ وہ اب بھی جوان نظر آتی ہیں۔ ماہر جلد ڈاکٹر نیک لوئی کہتے ہیں کہ اس بات میں کسی حد تک صداقت ہے کہ اگر چہرے کے عضلات پر دباﺅ نہ پڑے تو جلد پر جھریاں نہیں پڑتیں لیکن بہرحال یہ ایک متنازعہ بات ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -