لاہور ہائی کورٹ نے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن کی منسوخی کا نوٹس معطل کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن کی منسوخی کا نوٹس معطل ...
لاہور ہائی کورٹ نے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن کی منسوخی کا نوٹس معطل کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے یہ عبوری حکم امتناعی ادارہ منہاج القرآن کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل محمد مصطفی کی طرف سے دائر درخواست دو ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے جاری کیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 20 دسمبر 2014کو رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیزنے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹس بھجوایا،جس میںادارے کے فنڈز بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر کی خریداری پر استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،ادارہ منہاج القرآن نے نوٹس کا تحریری جواب بھی رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز کو بھجوایا جس میں حکومت کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ ایک کروڑ 43 لاکھ 83 ہزار اور 123روپے کے عوض بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری اور عہدیداروں کے تحفظ کے لئے خریدے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف فتویٰ دینے کے بعد طاہر القادری اور عہدیداروں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد حکومت ادارہ منہاج القرآن کے عہدیداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیزکا منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کا نوٹس کالعدم کیا جائے ۔

مزید :

لاہور -