دبئی میں پاکستانی کی شرمناک حرکت ، معاملہ عدالت میں

دبئی میں پاکستانی کی شرمناک حرکت ، معاملہ عدالت میں
دبئی میں پاکستانی کی شرمناک حرکت ، معاملہ عدالت میں

  

دبئی سٹی ( نیوز ڈیسک ) دبئی میں خاتون مسافر کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے اور ویڈیو بنانے والے بد بخت پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون (ز) شام کے وقت دفتر سے واپسی پر ادھیڑ عمر پاکستانی ڈرائیور کی ٹیکسی میں سوار ہوئی تھی ، سینتالیس سالہ بے حیاءڈرائیور نے خاتون کے ساتھ دست درازی شروع کر دی اور اسے ڈرا دھمکا کر اس سارے عمل کی ویڈیو بنانے پر بھی مجبورکیا۔ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنا موبائل فون خاتون کو دے کر اس پر دباﺅ ڈالا کہ وہ ویڈیو بنائے۔خاتون نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو پہچان لیا ہے اور اس کے خلاف عدالتی کاروائی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔عدالت سزا کا فیصلہ 25 فروری کو سنائے گی۔

خوش رہنے کے لیے پیسہ کتنا ضروری ہے ?جدید تحقیق میں حیران کن انکشافات

مزید :

بین الاقوامی -