ریکھا رات تین بجے ایوارڈ لے کر کنگنا کے گھر پہنچ گئیں

ریکھا رات تین بجے ایوارڈ لے کر کنگنا کے گھر پہنچ گئیں
ریکھا رات تین بجے ایوارڈ لے کر کنگنا کے گھر پہنچ گئیں

  

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارت کی مقبول اداکارہ ریکھا نے اس وقت کنگنا رناوت کو حیران کردیا جب وہ رات تین بجے فلم فئیر ایوارڈ لے کر ان کے گھر پہنچ گئیں۔کنگنا کا کہنا ہے کہ ان کی حیرانگی کی اس وقت حد نہ رہی جب ریکھا ایوارڈ اور پھول لئے ان کے گھر پہنچیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ریکھا کو رات کے اس پہر اپنے گھر میں دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔کنگنا کو 60ویں فلم فئیر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ ان کی خواہش تھی کہ اس کے والدین بھی اس موقعہ پر موجود ہوتے تا کہ وہ دیکھتے کہ ان کی بیٹی کو ماضی کی بہترین اداکارہ نے اس عزت سے نوازا کہ وہ خود چل کر اس کے گھر آئی اور اپنے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ دیا۔

مزیدپڑھیں: دبئی میں پاکستانی کی شرمناک حرکت ، معاملہ عدالت میں

مزید :

تفریح -