وہ ایک کام جو ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے قبل ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

وہ ایک کام جو ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے قبل ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹروں ...
وہ ایک کام جو ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے قبل ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے قبل یا بعد میں پیشاب کی حاجت رفع کرنے کے متعلق اکثر لوگ ابہام کے شکار رہتے ہیں، اور جانناچاہتے ہیں کہ صحت کے حوالے سے درست عمل کیا ہے۔ اس ضمن میں برطانیہ کے ماہرین صحت نے ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔
اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق سائنسی جریدے ”جرنل آف جنرل انٹرنل میڈیسن“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران کچھ نقصان دہ بیکٹیریا پیشاب کی نالی کے راستے مثانے تک پہنچ سکتے ہیں اور یوں مثانے کے انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس انفیکشن سے بچنے کے لئے فرائض کی ادائیگی کے بعد پیشاب کی حاجت رفع کرلینا مفید بتایا گیا ہے، کیونکہ پیشاب کے ساتھ بیکٹیریا بھی مثانے سے خارج ہوجاتے ہیں، البتہ فرائض کی ادائیگی سے قبل پیشاب کی حاجت رفع کرنے کے معاملے پر مختلف آراءسامنے آتی رہی ہیں۔

مزید جانئے: وہ جنسی فعل جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا، خبردار کردیا
اب نیویارک کے مشہور یورولوجسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ کاف مین نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے قبل پیشاب کی حاجت رفع کرنا مثانے کی انفیکشن کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر کاف مین کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے قربت کے تعلق سے قبل پیشاب کی حاجت رفع نہیں کی تو اس کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں پیشاب کے دوران مثانے میں دباﺅ زیادہ ہوگا اور اس دباﺅ کی وجہ سے مثانہ پوری طرح خالی ہوجائے گا، یعنی اس میں بیکٹیریا کی موجودگی کا امکان ختم ہوجائے گا۔
دوسری صورت میں اگر آپ قربت کے تعلق سے قبل ہی پیشاب کی حاجت رفع کرلیتے ہیں تو تعلق کے بعد یا تو آپ پیشاب نہیں کرپائیں گے یا اسے زیادہ دباﺅ کے ساتھ خارج نہیں کرپائیں گے، جس کی وجہ سے مثانہ پوری طرح خالی نہیں ہوگا اور اس میں بیکٹیریا موجود رہیں گے۔ اسی بنیاد پر ڈاکٹر کاف مین نے ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے قبل پیشاب کرنے سے منع کیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ازدواجی تعلق کے بعد ہی پیشاب کی حاجت رفع کرنی چاہیے تاکہ بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں سے مثانہ مکمل طور پر صاف ہوجائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -