مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی مظاہرین پر سیدھی فائرنگ، 6 شدید زخمی، درگاہ حضرت بل کے گنبد میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ روز مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کرکے 6 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے کشمیری مجاہدین کی تلاش کے دوران پلوامہ کے علاقے سمبورا کا محاصرہ کرکے لوگوں پر بیہمانہ تشدد کیا اور گھروں کی تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ کی جس پر سینکڑوں مشتعل افراد نے احتجاج شروع کر دیا جس پر بھارتی درندوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے 6 بے گناہ کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔ علاقے میں شام تک صورتحال سخت کشیدہ تھی۔
سرحد پر دیوار کی تعمیر کی حمایت، اسرائیل نے میکسیکو سے معافی مانگ لی
دوسری طرف اطلاعات کے مطابق کشمیریوں کے مقدس مقام درگاہ حضرت بل کے گنبد میں بھارتی حکام کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث دراڑیں پڑ گئیں جس کی وجہ سے بارشوں اور برفباری کے دوران پانی گنبد سے داخل ہوکر مزار کے اندر گرنے لگا ہے اس سے درگاہ کی عمارت اور نقصان پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کٹھ پتلی حکومت ماضی میں درگاہ حضرت بل کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہے اس مرمت کا بھانڈہ گنبد میں پڑنے والی دراڑوں نے پھوڑ دیا۔