ریاض : گاڑیوں کے تصادم میں پاکستانی ملٹری اتاشی اہلیہ سمیت زخمی، یمنی باشندہ دم توڑ گیا

ریاض : گاڑیوں کے تصادم میں پاکستانی ملٹری اتاشی اہلیہ سمیت زخمی، یمنی باشندہ ...
ریاض : گاڑیوں کے تصادم میں پاکستانی ملٹری اتاشی اہلیہ سمیت زخمی، یمنی باشندہ دم توڑ گیا

  

ریاض (ویب ڈیسک) پاکستانی ملٹر ی ا تاشی شاہد منظور کی گاڑی ریاض جاتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ریاض شاہد اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار یمنی باشندہ دم توڑ گیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز شاہد ریاض اپنی اہلیہ کہ ہمراہ خرج روڈ پر واقع فارم ہاوس پر ایک تقریب میں شریک تھے ، سفیر پاکستان منظور الحق اور دیگر سفارتی عملہ بھی شریک تھا۔ تقریب کے بعد شاہد منظور اپنی فیملی کے ساتھ ریاض واپس آ رہے تھے کہ سنگل روڈ پر سامنے سے آتی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریاض شاہد اور ان کی اہلیہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریاض کے ملٹری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

مزید : عرب دنیا