عرب ملک میں کفیل کی جانب سے غیر ملکی کو تنخواہ کی عدم ادائیگی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایسا کام کردیا کہ ہر غیر ملکی کا دل جیت لیا

عرب ملک میں کفیل کی جانب سے غیر ملکی کو تنخواہ کی عدم ادائیگی، پولیس نے موقع ...
عرب ملک میں کفیل کی جانب سے غیر ملکی کو تنخواہ کی عدم ادائیگی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایسا کام کردیا کہ ہر غیر ملکی کا دل جیت لیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں کفیلوں کے ہاتھوں غیرملکی ورکرز کا استحصال کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، جو ورکرز کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں رکھ کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور کم اجرت پر زیادہ مشقت کرواتے ہیں۔ بسااوقات تو کئی کئی ماہ تک انہیں تنخواہ نہیں دیتے۔ گزشتہ دنوں دبئی میں پولیس نے ایسی ہی ایک کفیل کے گھر پر چھاپہ مارا جو ایک غیرملکی ملازمہ کا استحصال کر رہی تھی۔

شارجہ میں شہری نے اپنی اہلیہ کی فیس بک پر ایک ایسی تصویر دیکھ لی کہ پویس کے پاس جاپہنچا اور پھر جج نے خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم دے ڈالا۔۔۔ ایسا کیا تھا تصویر میں؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

رپورٹ کے مطابق پولیس کو ایک خاتون کی طرف سے فون کال آئی جس نے بتایا کہ اس کے ہمسائے میں ایک خاتون اپنی غیرملکی ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہے اور اسے تنخواہ بھی نہیں دیتی، جس پر پولیس اس کے گھر آئی اور پوچھ گچھ کی۔ کفیل خاتون نے ملازمہ کے ساتھ اپنے ناروا سلوک اور تنخواہ نہ دینے کا اعتراف کیا اور اس سے معافی مانگی۔ بعد ازاں اس نے ملازمہ کو اس کی تمام واجب الادا تنخواہیں اور آبائی ملک واپس جانے کے لیے ٹکٹ بھی فراہم کر دیا۔ واضح رہے کہ دبئی پولیس استحصال کا شکار تارکین وطن کی مدد کے ایک پروگرام پر کام کر رہی ہے جس کے تحت وہ شکایت موصول ہونے پر متعلقہ کفیل سے پوچھ گچھ کرتی ہے تارک وطن کی شکایت کا ازالہ کرواتی ہے۔

مزید : عرب دنیا