امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمریٹس ائیرلائن کو انتہائی سنگین مشکل میں پھنسادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمریٹس ائیرلائن کو انتہائی سنگین مشکل میں پھنسادیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمریٹس ائیرلائن کو انتہائی سنگین مشکل میں پھنسادیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی نے جہاں ان ممالک کے لاکھوں عوام کو پریشان کر دیا ہے وہیں اماراتی ائرلائن کے لئے بھی ایک مشکل کھڑی کر دی ہے۔ دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن کی ایک ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے مطابقت اختیار کرنے کے لئے ائیرلائن اپنے پائلٹوں اور کیبن کے عملے میں تبدیلیاں کررہی ہے، کیونکہ کئی پائلٹ اور دیگر عملہ پابندی کا شکار بننے والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ امریکی صدر کی جانب سے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے، اور اطلاعات کے مطابق یہ پابندی پائلٹوں اور دیگر فضائی عملے پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔

اگر سعودی عرب جائیں تو وہاں اس ایک چیز کو ہاتھ بھی نہ لگائیں، جان بھی جاسکتی ہے۔۔۔ حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں اور آنے والوں کیلئے وارننگ جاری کردی

واضح رہے کہ ایمریٹس ائیرلائن میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 4ہزار پائلٹ کام کرتے ہیں جبکہ دیگر فضائی عملے کی تعداد 23 ہزار سے بھی زائد ہے۔ ابوظہبی کی اتحاد ائیرویز کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ تبدیل شدہ صورتحال کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ امریکہ جانے والے پائلٹوں اور فضائی عملے کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ائیرلائنوں کو صرف اپنے عملے میں ہی ضروری تبدیلیاں نہیں کرنا پڑرہی بلکہ پابندی کا نشانہ بننے والے ممالک کے شہریوں کو متبادل روٹ اور شیڈول فراہم کرنے کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔

مزید : عرب دنیا