ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں 2400 میگاواٹ اضافہ ہو جائیگا

ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں 2400 میگاواٹ اضافہ ہو جائیگا

کراچی(آن لائن)تین نئے ایل این جی پاور پلانٹس سے ستمبر میں 2400 میگاواٹ بجلی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی، ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے۔ بہادر شاہ، بلوکی اور بھکی میں نصب کئے جانے والے ایل این جی پاور پلانٹس رواں برس ستمبر سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دیں گے۔ ابتداء میں ان پلانٹس سے 2400 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جبکہ جنوری 2018ء4 میں ان ہی منصوبوں سے بجلی کی کْل پیداوار 3600 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔اس مقصد کے لئے مزید تین ایل این جی پاور پلانٹس درآمد کئے جا رہے ہیں۔ بھکی پاور پلانٹ 800 میگاواٹ بجلی مارچ میں پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ اس منصوبے کو پہلے ہی قومی گرِڈ سے جوڑ دیا گیا ہے۔

مزید : کامرس