پی ایم ای ایکس میں 8 بلین کے سودے

پی ایم ای ایکس میں 8 بلین کے سودے

کراچی(این این آئی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.00 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 18,448 رہی۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,142 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.09 بلین روپے تھی ۔

جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.09 بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.15 بلین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 542.61 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 116.70 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.40 ملین روپے رہی۔اس کے علاوہ ایگریکلچرل کیموڈٹیزمیں کاٹن کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.17 ملین روپے تھی ۔

مزید : کامرس