آل سپر سٹار کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب

آل سپر سٹار کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان فزیکل ہینڈی کیپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل سپر سٹار کرکٹ لیگ رواں سال اپریل میں کھیلی جائے گی۔ گذشتہ روز اس سلسلہ میں ٹرافی کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی، فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری اورکرکٹر ثقلین مشتاق نے ٹرافی کی رونمائی تقریب کا افتتاح کیا۔

، اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ، پاکستان ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سابق نائب صدر اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ عبدالوحید، سیکرٹری ناصر احمد چوہدری بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی