نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

نیپئر(اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو میکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا، سیریز میں کیویز کو آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، کیویز نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی