اونچی دکان پھیکا پکوان ، پی سی بی کا ’’گندے انڈے‘‘ فارغ کرنے کا فیصلہ

اونچی دکان پھیکا پکوان ، پی سی بی کا ’’گندے انڈے‘‘ فارغ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے سریز میں بد ترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہنگے ترین کوچنگ سٹاف کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا، گرانٹ فلاور پاکستانی بلے بازوں کی تکنیک میں جدت پیدا نہیں کر سکے، گرانٹ فلاور پاکستانی بلے بازوں کی تکنیک میں جدت پیدا نہیں کر سکے اور کھلاڑیوں کی نوبالز کا مسئلہ بھی حل نہ ہوااور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی کھلاڑی پاور ہٹنگ میں ناکام ،پی سی بی کا فیلڈنگ کوچ کو بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ زمبابوے کے سابق کرکٹر گرانٹ فلاور پاکستانی بلے بازوں کی تکنیک میں جدت پیدا نہیں کر سکے جس کے باعث ون ڈے میچز میں کھلاڑی 300سکور کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کر کے بھی ناکام رہتے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی کھلاڑی پاور ہٹنگ نہیں کر سکتے ۔تین سال سے پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کوچنگ کرنے والے گرانٹ فلاور ابھی تک بہتر اوپننگ کھلاڑی دینے میں بھی ناکام رہے ہیں ۔دوسری جانب ورلڈ کپ کے بعد سے قومی کرکٹ ٹیم کے بہت سے کھلاڑی انجریوں کا شکار اور فٹنس مسائل سے دو چار ہیں جس پر فزیو تھراپسٹ شین ہیاز اور فٹنس کوچ گرانٹ لوڈن کی نوکریاں بھی خطرے میں ہیں ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کئی مرتبہ کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور فٹنس مسائل پر بھڑک چکے ہیں تاہم ان شعبوں میں بھی کوئی بہتری نہیں آئی ۔پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ سٹیو رزون کو بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس شعبے میں بھی کھلاڑیوں میں بہتری پیدا نہیں ہوئی اور کیچز چھوڑنے کے باعث بہت سے میچز ہاتھ سے نکل گئے ۔اس کے علاوہ بالنگ کوچ اظہرمحمود کو بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی نو بالز کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکا ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ پی سی بی کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر 16لاکھ روپے ماہانہ جبکہ گرانٹ فلاور ،سٹیو رزون ،شین ہیاز ،گرانٹ لوڈن اور اظہر محمود 7سے 8لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سے نا خوش ہیں۔