ناصر حسین نے دنیا کا سب سے اونچا کیچ پکڑ کرریکارڈ بنادیا

ناصر حسین نے دنیا کا سب سے اونچا کیچ پکڑ کرریکارڈ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک)گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ بنتے رہتے ہیں۔ اپنے انوکھے ریکارڈز کی وجہ سے گنز کو بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ حال ہی میں گنز ورلڈ کی انتظامیہ نے دنیا کا سب سے اونچا کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنی کتاب میں درج کیا۔ اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کا سہرا انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کے سر رہا۔ جنہوں نے 150 فٹ اونچے ڈرون سے پھینکی جانے والی گیند کو باآسانی پکڑ کر یہ ریکارڈ بنایا۔اس موقع پر گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ایڈم بران نے دنیا کا سب سے اونچا کیچ پکڑنے پر ناصر حسین کو مبارکباد دی۔
اور انتظامیہ کی جانب سے انھیں سرٹیفکیٹ پیش کیا۔