میتھیوویڈکیویز کیخلاف آخری دو میچز سے دستبردار
نیپیئر(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور قائم مقام کپتان میتھیوویڈ فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف رواں چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، فنچ اس سے قبل پہلے ون ڈے میں بھی ویڈ کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی عدم دستیابی کے باعث کینگروز قیادت کی ذمہ داری ویڈ کو سونپی گئی تھی۔
لیکن فٹنس مسائل کے باعث وہ کیویز کے خلاف سیریز میں کپتانی کا بوجھ نہ اٹھا سکے۔ ویڈ کیویز کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔