ایشین اسکواش، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، جاپان کو شکست

ایشین اسکواش، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، جاپان کو شکست

ہانگ کانگ(آئی این پی)18ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں جاپان کو باآسانی2-0سے شکست دیدی۔پہلے پول میچ میں پاکستان کی جانب سے منصور زمان جونیئر نے جاپان کے ناکی سونی کے خلاف 11-5، 11-3 اور 11-3 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں مہران جاوید نے جاپان کے کوٹا مٹسو موٹو کو 11-7، 11-3 اور 11-5 سے شکست دیتے ہوئے ٹیم کو 0-2 سے فتح دلائی۔پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں فورتھ سیڈ ہے، اسکواڈ میں عباس زیب، عبدل ملک، مہران جاوید اور منصور زمان جونیئر شامل ہیں۔ ٹیم مکا کے خلاف اپنا دوسرا پول میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ٹاپ سیڈ بھارت، جاپان، کوریا، مکا اور چین کی ٹیمیں بھی اسی گروپ میں ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شمولیت یقینی بنانا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی