پاکستان ویمن سیون ٹیم رواں ماہ ایشیا رگبی ٹرافی میں شرکت کریگی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کی ویمن رگبی سیون ٹیم رواں ماہ لاؤس میں شیڈول دو روزہ ایشیا رگبی ٹرافی میں شرکت کریگی۔ ایونٹ 17 فروری سے شروع ہو گا اور قومی رگبی سیون ٹیم پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کرے گی۔ پاکستان رگبی یونین کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں زوروشور سے جاری ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی ہیڈکوچ شکیل احمد کی زیر نگرانی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ جنوبی کوریا، بھارت، فلپائن، ملائیشیا، نیپال اور میزبان لاؤس کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔