پاکستان کے مستقبل گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا

پاکستان کے مستقبل گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا

گوادر(اے این این)گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے اور خوبصورت فٹبال سٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، چینی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا۔پاکستان کے مستقبل گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا۔ بلوچستان میں اہم ترین بندرگاہ اور سی پیک منصوبے کے تناظر میں شہر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پاکستان میں موجود چینی کمپنی اور پورٹ کے ملازمین کے درمیان نئے سٹیڈیم میں آسٹروٹرف پر دوستانہ میچ بھی ہوا، جو میزبان ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔ خوبصورت پہاڑوں کے درمیان قائم اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی