ٹی وی پر میں نے جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں،بشریٰ انصاری

ٹی وی پر میں نے جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں،بشریٰ انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں او رجہاں تک ہو سکا میں نے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے دیکھنے والوں نے میری پرفارمنس کو بھرپور سراہا اور آج میں جس مقام اور بلندی پر کھڑی ہوں اس میں میرے پرستاروں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے ،میں ان کی محبتوں کی مکروز ہوں کیونکہ مجھے کراچی لاہور سمیت پورے ملک جس طرح سے محبت اور چاہت ملی وہ میرے لئے ناقابل فراموش ہے اور پرستاروں کی یہ محبتیں میری زندگی کا اثاثہ ہیں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ عنقریب پاکستان فلم انڈسٹری کا بہترین دور شروع ہونے والا ہے ،انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ فلم انڈسٹری 2017کے آخر میں بحرانی کیفیت سے نکل جائے گی

مزید :

کلچر -