کنگنا رناوٹ کی دیپیکا اور پریانکا کی ہالی ووڈ جانے پر تنقید

کنگنا رناوٹ کی دیپیکا اور پریانکا کی ہالی ووڈ جانے پر تنقید

ممبئی (این این آئی)ایک طرف جہاں بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہیں کنگنا رناوٹ نے ان دونوں کے ہولی وڈ جانے کے فیصلے پر تنقید کرڈالی۔کنگنا رناوٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے دل کی بات کہنے سے نہیں کتراتیں اور اس سے قبل بھی ان کے دپیکا پڈوکون کے ساتھ ہونے والے جھگڑوں کو میڈیا کی خبروں میں متعدد بار پیش کیا جاچکا ہے۔مڈ ڈے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر ہولی وڈ جاکر فلموں میں کام کرنا بیوقوفی ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے آگے بڑھنے کے باعث ان کا سینما نقصان میں جارہا ہے اور میں یہ قدم کبھی نہیں اٹھاؤں گی۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ ساتھ سونم کپور بھی ہولی وڈ میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں۔دپیکا پڈکون کی حال ہی میں ریلیز ڈیبیو ہولی وڈ فلم ’’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر کافی پسند کیا جارہا ہے، دوسری جانب پریانکا چوپڑا کے امریکی شو ’’کوائنٹیکو‘‘ کو بھی کافی پزیرائی مل رہی ہے۔پریانکا چوپڑا کی پہلی ہالی ووڈ فلم’’بے واچ‘‘ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر