خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور میوزک ورلڈ کے تعاون سے میوزیکل پروگرام

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور میوزک ورلڈ کے تعاون سے میوزیکل پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، الحمرا آرٹس کونسل ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور میوزک ورلڈ کے تعاون کے ساتھ لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خوبصورت پروگرام پیش کرنے جارہے ہیں۔ جس میں برادراسلامی ملک ایران کا ایک مشہور صوفی میوزک گروپ اپنے فن کامظاہرہ کرے گا۔ اہلِ لاہور کو ملک پاکستان کے مایہ ناز قوال شیرمیاں داد کے ہمراہ ایرانی صوفی، لوک موسیقی (کلاسیکل میوزک) کے رنگ بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ لاہور شہر میں ایرانی فنکار (موسیقار) 4فروری سے لے کر 6فروری تک مختلف مقامات پر تقریبات میں ، شرکت کریں گے۔ جن میں سے نمایاں طور پر شاہی حمام (دہلی دروازہ، لاہور)، خانہ فرہنگ ایران ، لاہور اور الحمرا آرٹس کونسل کے پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔ دونوں ملکوں ( ایران اور پاکستان) کی ثقافت کو آپس میں قریب سے قریب تر لانے کیلئے کامران لاشاری صاحب کی جانب سے یہ ایک نہایت اہم قدم ہے۔

مزید :

کلچر -