عدنان صدیقی نے کام کیلئے بھارتی فلمساز سے سکیورٹی مانگ لی

عدنان صدیقی نے کام کیلئے بھارتی فلمساز سے سکیورٹی مانگ لی

لاہور (این این آئی)عدنان صدیقی کوویزا مل چکاہے لیکن وہ اس وقت تک بھارت جانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک انہیں تحفظ فراہم نہیں کیاجائے۔اداکارعدنان صدیقی کوبھارت کاویزامل گیاتاہم انہوں نے بھارتی فلمسازسے سکیورٹی مانگ لی۔بتایاگیا کہ عدنان صدیقی اورسجل علی کی بالی ووڈفلم موم ابھی زیرتکمیل ہے ،بھارتی فلمسازنے اسے مکمل کرنے کیلئے پاکستان میں دونوں فنکاروں سے رابطہ کیا۔بتایاگیا کہ عدنان صدیقی کوویزا مل چکاہے لیکن وہ اس وقت تک بھارت جانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک انہیں تحفظ فراہم نہیں کیاجائے۔اس حوالے سے عدنان صدیقی کاکہناتھاکہ اگرمجھے بھارت میں حکومتی سطح پرتحفظ فراہم کیاجائیگاتوفلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں جاؤنگا۔

مزید : کلچر