مظہرراہی کا ’’یاراں دے یار‘‘ کا نیا ٹریک مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے اپنے مشہور زمانہ گیت’’یاراں دے یار‘‘ کا نیا ٹریک مکمل کرلیا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کا میوزک سونو نے ترتیب دیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ انہوں نے اس سے قبل بھی یہ گیت ریکارڈ کروایاتھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 30 سے زائدگلوکاروں نے اسے کاپی کیا تھا ۔
اب انہوں نے نئے میوزک اور نئی شاعری کے ساتھ اس گانے کو دوبارہ ریکارڈ کروایاہے بہت جلد اس کی ویڈیو تیار کرکے اسے چینلز اور سوشل میڈیاپر ریلیز کیاجائیگا۔اس کی نئی شاعری ملک آصف شہزاد نے لکھی ہے۔