اریج خان کا برانڈ شوٹ مکمل

اریج خان کا برانڈ شوٹ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل اریج خان نے اپنا نیا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل اریج خان نے گذشتہ روزایک بوتیک کے برائیڈل ڈریسز کا شوٹ مکمل کروایا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ان دنوں وہ اپنے فوٹو شوٹس اور فیشن شوزمیں مصروف ہیں ایک ایک ڈرامہ سیریل کی آفر بھی آئی ہوئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے اسی ماہ اس سیریل کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیا جائیگا۔


اریج خان نے بتایاکہ پاکستان میں صرف ماڈلنگ کا مستقبل روشن ہے اس میں آپ بہت آگے جاسکتے ہیں انہوں نے مذیدکہاکہ فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی تھیں مگر حکومت کی طرف سے دوبارہ بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی پروڈیوسرز اور ہدائتکاروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اس لیئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیئے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانی ہوگی۔

مزید :

کلچر -