ایل ڈی اے کے ریکوری اور کمرشلائزیشن ریکارڈ کی چھان بین

ایل ڈی اے کے ریکوری اور کمرشلائزیشن ریکارڈ کی چھان بین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ریکوری اور کمرشلائزیشن کے ریکارڈ کی 10 روز میں چھان بین مکمل کرنے کے لئے سفٹنگ ٹیم نمبر 6کو ڈائریکٹر کمرشلائزیشن اقبال فرید کی معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔چیف ٹاؤن پلانر نے یکم جنوری2013ء سے 31دسمبر2016ء تک مستقل کمرشلائزیشن کے منظور شدہ کیسوں کا ریکارڈ جانچ پڑتال کے لئے 10روز کے اندر سفٹنگ ٹیم کو منتقل کرنے اور ان سے مکمل ریکارڈ واپس حاصل کرنے کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ نذیر اور سدرہ پروین کو تعینات کیا ہے ۔