ہسپتال میں عیادت اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ

ہسپتال میں عیادت اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنی ناسازی طبیعت کے دوران عیادت اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والے تمام دوستوں اور عزیز و اقارب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اتفاق ہسپتال سے اپنے پیغام میں خاص طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی طرف سے ہسپتال میں ان کی عیادت کیلئے آنے پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے سیاسی رفقاء اور کارکنوں کے لئے قائد محمد شہباز شریف کی اسی بے پناہ محبت اور خصوصی توجہ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے کارکن اور عہدے دار اپنے قائدین سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔