مسلم لیگ(ن) کے دور میں ملک کے حالات بہت بہتر ہوئے
لاہور(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کی گواہی عوام خود دے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلافزیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔