مسلم لیگ(ن) کی حکومت کرپشن کے خلاف بند باندھ کررہے گی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک کی سربراہی میں 3 فروری کو ہونے والے ورکر کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا، اور ہدایات جاری کیں،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف بند باندھنا قوم کی بڑی خدمت ہوگی ن لیگ کی حکومت یہ بند باندھ کر ہی رہے گی۔وہ گذشتہ روزلاہور پارٹی دفر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، ملک عبدالوحید،لاہور کے ڈپٹی میئر نذیر سواتی خان،سید توصیف شاہ،عامر خان چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے