حکومت نے ہر مہینے پٹرول بم گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا
لاہور(نمائندہ خصو صی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے عوام پر ہر مہینے دو دفعہ پٹرول بم گرانے کامنصوبہ تیار کر لیا ہے پور عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر سراپا احتجاج ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئیگا بلکہ اس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔