اورنج ٹرین روٹ پر سڑکوں کی ماری ڈلنگ کا فیصلہ ، ٹریفک مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت

اورنج ٹرین روٹ پر سڑکوں کی ماری ڈلنگ کا فیصلہ ، ٹریفک مسائل فوری حل کرنیکی ...

لاہور(پ ر) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ایل ڈی اے اور نیسپاک کو ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی سڑکوں کی ری ماڈلنگ اور ٹریفک انجینئرنگ کے لئے جامع پلان تیا ر کیا جائے ۔ ٹریفک کی بلارکاوٹ آمد و رفت یقینی بنانے کے لئے موزوں مقامات پر یوٹرن اور انٹر سیکشن تعمیر کئے جائیں ۔ ٹریک کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں تجاوزات سے خالی کرائی جانے والی سرکاری اراضی پرلینئیرپارک بنانے کا جائزہ لیا جائے ۔ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے فٹ پاتھ تعمیر کئے جائیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے خصوصی جگہیں بنائی جائیں۔ حاجی کیمپ سے جین مندر، چوبرجی ، شام نگر تا بند پار 13کلومیٹر طویل نئی ڈرین کی تعمیر کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے واسا کو اوپن ٹینڈر کرنے کی اجازت دے دی ہے وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میکلوڈ روڈ پر کیتھیڈرل سکول کی دیوار سے ملحق ٹیوب ویل کو پٹیالہ گراؤنڈمیں منتقل کر دیاجائے اور چاہ میراں میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے پی ایچ اے کی ساڑھے چار کنال اراضی استعمال کی جائے گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 60فیصدسے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 75فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا 45فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 63فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 59فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پیکیج ون پر ٹرین کے ٹریک کی تعمیر کے لئے پائیلنگ کا 94فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور یہاں نصب کرنے کے لئے تمام 341ٹرانزم پری کاسٹ کئے جا چکے ہیں۔تیرہ کلومیٹر طویل پیکیج ون میں پونے چار کلومیٹر ٹریک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔اس حصے میں نصب کئے جانے والے 625میں سے 350یوٹب گارڈرز کاسٹ کر دیئے گئے ہیں اور 256یوٹب گارڈرز کو کامیابی سے نصب کر دئیے گئے ہیں ۔ تعمیراتی کام مکمل ہوجانے والے ٹریک پر آئندہ ماہ چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو مکینکل ورک شروع کر یں گے ۔ اسی طرح پیکیج ٹو پر بھی پائیلنگ کا 98فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس حصے میں تمام 13سٹیشنوں کا تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سی پیک میں شامل کرنے کے بعد لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی چھوٹ دے دی ۔اجلاس میں ایم پی اے چودھری شہباز ‘مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1