ٹرمپ کی مسلم ممالک پر پابندی انتہا پسندانہ سوچ ہے،ثروت قادری

ٹرمپ کی مسلم ممالک پر پابندی انتہا پسندانہ سوچ ہے،ثروت قادری

لاہور(خبر نگار خصوصی )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر پابندی مذاہب کے درمیان انتہاپسندانہ سوچ کی عکاس ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں،امریکہ اور کینیڈا میں مساجدپرحملے ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں کاشاخسانہ ہیں۔

،امریکی صدر دہشت گردی کو اسلام کیساتھ جوڑنے کی مذموم سازش سے بازرہیں،مسلمان دہشت گردنہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں،امریکہ اورکینیڈا میں مساجد پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کوبے نقاب کیاجائے،انتہاپسندانہ اورمتعصبانہ پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تونہ صرف امریکہ کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا،ٹرمپ کی منفی پالیسیوں سے پوری دنیاجنگ کی لپیٹ میں آجائے گی، اقوام متحدہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، ان خیالات کااظہارانہوں نے کینیڈا میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت اور نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1