پی ٹی آئی نے میرٹ کی بالادستی کیلئے دن رات کام کیا،ڈاکٹر شاہد صدیق

پی ٹی آئی نے میرٹ کی بالادستی کیلئے دن رات کام کیا،ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور ( نمائندہ خصوصی )سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے میرٹ کی بالادستی کے لئے دن رات کا م کیا ہے ۔چیئر مین عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور ملک کی عوام میں شعو ر پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کرپشن اورلوٹ مار ختم نہیں ہوتی ملک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا،غریب عوام سے ان کی روزی روٹی بھی چھینی جارہی ہے ۔لیگی حکمران قوم کو بتائیں کہ حکو مت نے پو نے چار سال میں کیا کیا ،حکمرانوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1