ارکان اسمبلی کیلئے’’وراثتی قوانین اور حقوق‘‘ کے موضوع پر تربیتی سیشن

ارکان اسمبلی کیلئے’’وراثتی قوانین اور حقوق‘‘ کے موضوع پر تربیتی سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر )خواتین کے صوبائی کمیشن کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی میں خواتین پارلیمنٹری کا کس اور ایم پی ایزکے لئے ’’وراثتی قوانین اور حقوق‘‘ کے موضوع پر تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔خواتین کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار اور وویمن کاکس کی کنونیئر کنول نعمان نے شرکاء کو خواتین کے حقوق کی اہمیت اور وراثت کے قانون اور جائیدادمیں حصہ کے متعلق مجوزہ طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ تربیتی سیشن میں وراثت،ورثا کو جائیداد کی منتقلی و تقسیم کے متعلق آگاہی پر خصوصی طو رپر زور دیا گیا۔فوزیہ وقار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تربیتی سیشن سے خواتین اراکین اسمبلی کوفیملی لازء، ہراسمنٹ ایکٹ اور تولیدی صحت کے متعلق آگاہی حاصل ہونے کے ساتھ خواتین کے صوبائی کمیشن اور خواتین پارلیمنٹرینز کی کاکس کے درمیان خواتین کی ترقی اور اورخود اختیاری کے لئے روابط ومفاہمت میں اضافہ ہوگا۔