شیخ زاید ہسپتال میں کینسر سرجری کیلئے تعمیر نو آپریشن کے حوالے سے ورکشاپ

شیخ زاید ہسپتال میں کینسر سرجری کیلئے تعمیر نو آپریشن کے حوالے سے ورکشاپ

لاہور(جنرل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، سربراہ شعبہ پلاسٹک سرجری و چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ، لاہور اور کینسر سرجری سوسائٹی کے صدر پروفیسر محمد ارشد چیمہ کی زیر نگرانی شیخ زاید ہسپتال،لاہور میں کینسر سرجری کیلئے تعمیر نو آپریشن کے حوالے سے ورکشاپ اور کورس کا انعقادہوا ، جس کا مقصد ڈاکٹرز کواس سرجری کیلئے جدید طبی طریقہ کار کی تربیت فراہم کرنا اور تکنیکس سے روشناس کروانا تھا۔پروفیسرڈاکٹر ہارون جاوید نے خطبہ استقبالیہ پڑھا،پروفیسر محمد ارشد چیمہ ( صدر کینسر سرجری سوسائٹی) اورپروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین کی جانب سے شرکاء ڈاکٹرز کو " کینسرکی سرجری" کے حوالے سے مفید معلوماتی لیکچرز دئے کیے گئے۔ اس کورس اور ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون ڈار،پروفیسر ڈاکٹر ہارون جاویدمجید، پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ (سربراہ شعبہ پلاسٹک سرجری جناح ہسپتال لاہور)، پروفیسر مستحسن بشیر(سربراہ شعبہ پلاسٹک سرجری میو ہسپتال)،پروفیسر ڈاکٹر یاور حیات(سربراہ شعبہ پلاسٹک سرجری لاہور جنرل ہسپتال) ، ڈاکٹرشہریاراور ڈاکٹر محمد ادریس سمیت دیگر پروفیسر صاحبان اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے خصوصی طور پرشرکت

مزید : میٹروپولیٹن 1