حکومتی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہیں،جمشید اقبال چیمہ

حکومتی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہیں،جمشید اقبال چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا ،اوگرا سے اختیارات چھیننے کے بعد حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں رد وبدل کے معاملے پر من مانیاں شروع کر دی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث کا باعث بن رہی ہیں ۔ بغیر کسی جواز کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر جتنے مرضی مظالم ڈھا لیں انہیں ایک دن عوام سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا اور پانامہ کیس اس کی بنیاد بنے گا ۔