پرندوں کو رانی کھیت بیماری سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

پرندوں کو رانی کھیت بیماری سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے صوبہ بھر کے وائلڈلائف پارکس ، بریڈنگ سنٹرز اور چڑیا گھروں کے انچارج افسران کو پرندوں کورانی کھیت کی بیماری سے بچاؤ کیلئے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں پرندوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سفاری زو سید ظفر الحسن، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چوہدری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعو د اورڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ساہیوال ریجن حسن علی سکھیرا کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظراس مرض کے پھیلنے کا خدشہ ہے اور وائلڈلائف پارکس ، بریڈنگ سنٹرز اور چڑیاگھروں میں موجود پرندے خصوصا مور اور فیزنٹس اس مرض کا آسان شکار بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران پرندوں کے بچاؤ کے لئے جاری کردہ سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر عملدرآمد کریں ۔