10سالہ بچی کا بد اخلاقی کے بعد قتل نبیلہ حاکم کا توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سانگلہ ہل میں 10سالہ بچی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سانگلہ ہل کی10سالہ طاہرہ بی بی جو کہ گھر سے دودھ لینے گئی لیکن رات تک واپس نہ آئی ۔
اس کے والد نے دیہاتیوں کے ہمراہ بچی کی تلاش شروع کردی لیکن رات گئے تک بچی نہ مل سکے ۔صبح سویرے ایک راہگیر نے کھیت میں برہنہ پڑی نعش دیکھ کر گاؤں میں اطلاع دی ۔