ہنگامی صورتحال میں پوری قوم پاک فوج کا ساتھ دے گی،جاوید اقبال

ہنگامی صورتحال میں پوری قوم پاک فوج کا ساتھ دے گی،جاوید اقبال
  1. لاہور (پ ر)جنرل راحیل شریف لورز فورم کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ اگر حکمران پاکستانی قوم اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں تو آرمی چیف اور پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے مسئلہ کشمیرحل کروائیں۔

    اور سابق آرمی چیف اور پاک فوج کے دہشت گردی ، کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف عزم کو بھی پروان چڑھانے میں بھی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے مگر حکمران اور انکی پوری ٹیم نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1