2017کو کشمیر ریفرنڈم کے طوپر منایا جائے،منصف اعوان

2017کو کشمیر ریفرنڈم کے طوپر منایا جائے،منصف اعوان

لاہور ( پ ر ) 2017 کو کشمیر ریفرنڈم کے طور پرمنایاجائے ان خیالات کا اظہار جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس میں اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کے بعد ہی پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا بھارت کبھی یہ نہ سوچے کہ وہ ظلم و ستم کرکے کشمیر پاکستان سے حاصل کرلے گا ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوراب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کشمیر کو فتح کرلے گا۔مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان میں شامل ہونے تک پاکستان کی تقسیم نامکمل ہے ۔کشمیرکانفرس میں شامل لاہوربار کے صدر چوہدری تنویر،سابق آئی جی طاہرعالم خان ،لندن کے بیرسٹراعجاز چوہدری ،لاہورہائی کورٹ کے صدر اکرام چوہدری سینئررہنما،منظورگیلانی ،عبدالرشید قریشی ،فرید سنوترہ اور ارشد وقاص نے،سٹوڈنٹس لیڈرمدثرمغل نے خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1