حکومت پٹھان برادری سے امتیازی سلوک بند کرے،یاسمین راشد

حکومت پٹھان برادری سے امتیازی سلوک بند کرے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنے والی پٹھان برادری سے امتیازی سلوک کرنا بند کر ے اور ان کے بلاک شدہ شناختی کارڈ فوری بحال کیے جا ئیں،شناختی کارڈکے بلاک ہونے کی وجہ سے پٹھان برادری شدید مشکلات سے دوچا ر ہے۔بعد ازں ڈاکٹر یاسمین راشد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے۔


، پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کر تی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ حکومت یہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لے ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جس سے عام آدمی براراست متاثرہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ تک بھی چھینے کے درپے ہے ،پانامہ زدہ حکمرانوں نے ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے بجائے مزید بحرانوں میں دھکیلا ہے ۔