مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسولؐ کی اجازت نہیں دینگے،علماء

مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسولؐ کی اجازت نہیں دینگے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


�آلاہور(خبر نگار خصوصی) کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا جاناپاکستان کی نیشنل اسمبلی کا جرأت مندانہ فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چناب نگر کے مرکزی رہنما مولانا غلام مصطفیٰ نے اپنے لاہور کے تبلیغی دورہ میں علما اور کارکنوں نے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا فیصلہ صرف علماء کرام اور مفتیان عظام نہیں تھا بلکہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی سیشن کورٹس ، ہائیکورٹس ، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت سے لے کر کینیا، رابطہ عالم اسلامی ، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ اور گمبیاکی عدالتوں نے بھی قادیانیوں کے کفر و ارتداد پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ علامہ اقبال مرحوم نے کہا تھا کہ قادیانی ملک و ملت دونوں کے غدار ہیں۔اس موقع پر مولانا خالدعابد،مولانا عمرحیات،مولانا مفتی حسان مدنی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدمحمود،مولانا سعیدوقارودیگر علماء بھی موجوس تھے۔