پٹرولیم مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،میاں مقصود
لاہور(خبر نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہوشرباء اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے سے زائدفی لٹر اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو تک اضافہ کرکے حکمرانوں نے عوام پر ایک مرتبہ پھرمہنگائی بم گرایا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس فیصلے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگااور مہنگائی کاایک نیاطوفان آئے گا۔پہلے ہی ملک میں مہنگائی نے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدیدمتاثر کیا ہے۔