جرمنی سے معدنی ذخائر کے سروے کا معاہدہ خوش آئند ہے،آزاد تبسم
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہپنجاب میں معدنی ذخائرکے سروے کے حوالے سے جرمنی کی کمپنی سے معاہدہ خوش آئند ہے جس سے صوبے میں موجود معدنی ذخائر کی تلاش میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ لگایا جا سکے گا اور مستند ڈیٹا اکٹھا ہو گا ۔ سالٹ رینج میں موجود کوئلے کے ذخائر کے تخمینہ جات کا اندازہ لگانے کے حوالے سے کام کرنے والی جرمن کمپنی ایس ایس ٹی اگلے ماہ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
کیونکہ اس رپورٹ کی روشنی میں کوئلے کے ذخائر کے بارے میں مستند تخمینہ جات لگانے میں مدد ملے گی جس سے اس علاقے میں مقامی کوئلے سے بجلی کا پلانٹ بھی لگایا جا سکے گا۔ معدنیات نکالنے کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جارہی ہے ۔زمین میں چھپے اثاثے عوام پر خرچ کریں گے ۔عوام کی ترقی عزیز ہے ریاست کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ کی جائے گی