ٹرمپ کے صدر منتخب ہو نے سے مغربی حکمرانوں کا ذہن واضع ہو چکا،اعجاز چودھری

ٹرمپ کے صدر منتخب ہو نے سے مغربی حکمرانوں کا ذہن واضع ہو چکا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈو نلڈ ٹرمپ سے مسلمان کسی خیر کی امید نہ رکھیں، ڈو نلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہو نے سے مغربی حکمرانوں کا ذہن واضع ہو چکا ہے کہ وہ کس طرح مسلمانوں سے نفرت کر تے ہیں، مسلمانوں کا قتل عام ، مسجدوں کوآگ لگا نااور حملے کر نا مغربی حکمران روز مرہ کی کاروائی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حکمران کمزور ثابت ہوئے ہیں اور بھارت اور امریکہ کے سخت دباؤ میں ہے۔

، ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، امریکہ کے عام لوگوں کا طرز عمل قابل ستائش ہے جو اپنے حکمرانوں کیخلاف احتجاج کر کے پوری انسانی برادری کے ساتھ اظہار ہمدری کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈو نلڈ ٹرمپ کی مسلمان دشمن پالیسیاں دہشت گر دی کا سبب بن سکتی ہیںِ ، مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ ہر جگہ دہشت گردی کا شکا ر ہیں ، امریکہ نے پوری تاریخ میں افغانستان ، ویت نام اور مشرق وسطہ میں انسانوں کا قتل عام کیا ۔بعد ازں اعجاز احمد چوہدری نے پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کر تی ہے کہ اسے فوری واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ چوروں نے غریب عوام کو مہنگائی کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ،پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ حکومت کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے پہلے ہی غریب عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام پر کسی خودکش حملے سے کم نہیں ہوگا اس اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔