حافظ محمد زاہدنے مضمون نویسی کا قومی مقابلہ جیت لیا،پی ایف یو سی کے عہدیداروں کی مبارکباد

حافظ محمد زاہدنے مضمون نویسی کا قومی مقابلہ جیت لیا،پی ایف یو سی کے ...
حافظ محمد زاہدنے مضمون نویسی کا قومی مقابلہ جیت لیا،پی ایف یو سی کے عہدیداروں کی مبارکباد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائٹرز ویلفیئر فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مضمون نویسی کے قومی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حافظ محمد زاہد کو پی ایف یو سی کے عہدیداروں کو مبارکبادپیش کی ہے۔

رائٹرز ویلفیئر فاو¿نڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ”تعلیم نسواں اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر ملکی سطح پر مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا گیا جس میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد قلم کاروں نے حصہ لیا،نوجوان قلم کارحافظ محمد زاہد نے اس مقابلہ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس ضمن میں حافظ محمد زاہد کے اعزاز میں خانیوال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں اعزازی شیلڈ اور انعام سے نوازا گیا۔

نوجوان کالم نگاروں کی نمائندہ جماعت پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکزی صدر‘جنرل سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداروں اور ادبی و صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے حافظ محمد زاہدکومبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

مزید : لاہور