مراکش33 برس دوباہ افریقی یونین کا رکن ملک بن گیا
عدیس ابابا(اے پی پی) مراکش33 برس دوباہ افریقی یونین کا رکن ملک بن گیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کی منظوری ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے ہونے والے ایک اجلاس میں دی گئی۔ اس اجلاس کے دوران چاڈ کے وزیر خارجہ موسیٰ فقی کو افریقی یونین کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ1984ء میں مراکش نے سیاسی اختلافات کی وجہ سے اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔