872 مہاجرین کو رواں ہفتے امریکا میں داخلے کی اجازت

872 مہاجرین کو رواں ہفتے امریکا میں داخلے کی اجازت

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامی حکم کے باوجود 872 مہاجرین کو رواں ہفتے میں ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک عہدے دار نے ان مسافروں کو پابندی سے استثنی دینے کی تصدیق کی ہے ۔

اور کہا ہے کہ انھیں صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم کے اجراء سے قبل امریکا میں داخل اور مقیم ہونے کے لیے کلیئر کردیا گیا تھا۔ان مہاجرین کو محکمہ خارجہ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے ایسے وقت میں ملک میں داخلے کے لیے استثنی دیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر