سیاسی جماعتوں نے مزدوروں کے نام پر سیاست کی، عطاء گوندل
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عطا ء گوندل نے کہا ہے ہے کہ سیاسی جماعتوں نے مزدوروں کے نام پر سیاست کی اور سبز باغ دکھاکر اقتدار کے مزے لوٹے اسی لئے عام شہری زبوں حالی کا شکار ہے، روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے لگاکر شہریوں کا خون چوسا گیا تحریک انصاف اسی لوٹ مارکا حساب مانگ رہی ہے۔ جب کرپشن ختم ہوگی توکوئی بھی شہری بھوکا نہیں سوئے گا۔ کوئی روٹی کپڑا اور مکان کا لالچ دیکر ملک لوٹ گیا تو کسی نے اتنا لوٹ لیا کہ اب حساب بھی یاد نہیں آرہا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسی مظلوم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کو کئی دہائیوں سے نچوڑا جارہا ہے، اب وقت ہے کہ ذمہ دار ادارے ملکی استحکام کیلئے اپنے ذمے کا کام کریں۔ عطا ء گوندل نے مزید کہا کہ حکمران جتنی مرضی آنکھیں بند کر یں وہ احتساب سے بچ نہیں سکتے انہیں ہر حال میں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، شریف خاندان کی کر پشن کی داستانیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں، پانامہ کیس نواز شریف اور ان کے بچوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ، شریف برادران پاکستان کے لیے معاشی دہشت گرد بن چکے ہیں لو ٹ مار اور کرپشن ان کی پہچان ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ریڈی میڈ حکومت قائم ہے۔ جسے شریف خاندان شفٹوں پر چلا رہا ہیں ،ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اگر کو ئی ادارہ بچا ہے تو اْسے شریف برداران نے اپنا غلام بن رکھا ہے۔