ہلمند ‘ سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں مزید 19عسکریت پسند ہلاک

ہلمند ‘ سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں مزید 19عسکریت پسند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں مزید 19عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، شمالی افغانستان میں شدید سردی اوربرفانی تودے گرنے سے مزید 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہلمند کے ضلع سنگین میں جھڑپوں میں کم سے کم 19طالبان ہلاک اور25زخمی ہوگئے۔چند روز قبل امریکا نے ہلمند میں مزید 300فوجیوں جبکہ ایک روز قبل افغان حکومت نے بھی ہلمند میں مزید 600فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد علاقہ میں شدت پسندوں نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
شمالی افغانستان میں شدید سردی اوربرفانی تودے گرنے سے مزید 10افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق سردی سے ہونے والی ہلاکتیں صوبہ جوزجان میں ہوئیں۔5روز قبل اس علاقے میں شدید سردی سے 27بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔برفانی تودے گرنے کے زیادہ تر واقعات مشرقی صوبہ بدخشاں میں پیش آئے۔

مزید :

عالمی منظر -